اینٹیگا۔13مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، نارتھ سائونڈ، اینٹیگا میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 349 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 286 رنز کا ہدف دیا
، زیک کرالی نے 121 اور کپتان جو روٹ نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، الزاری جوزف نے تین اور کیمار روچ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے،
اس طرح یہ میچ ڈرا ہو گیا، نکروما بونر 38، جیسن ہولڈر 37 اور کپتان کریگ براتھویٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیک لیچ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نکروما بونر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔