پاسپورٹ فیس کی مدمیں ریونیومیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ

55
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی حکومت کو پاسپورٹ فیس کی مدمیں ریونیومیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں وصولیوں کاحجم 10 ارب 40 کروڑ، 40 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.16 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں 6 ارب، 97 کروڑ، 50 لاکھ روپے کاریونیوحاصل کیاگیاتھا۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں 6 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ روپے کاریونیوحاصل کیاگیاتھا جودوسری سہ ماہی میں 10 ارب 40 کروڑ، 40 لاکھ روپے تک پہنچ گیاہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں دوارب، 95 کروڑ 80 لاکھ روپے کاریونیوحاصل ہواتھا۔ مالی سال 2021 میں پاسپورٹ فیس کی مدمجموعی وصولیوں کاحجم 13 ارب، 4 کروڑ،40 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔