یورپی مارکیٹس میں گندم کے نرخ دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر

133
wheat

پیرس ۔ 20 نومبر (اے پی پی) یورپی مارکیٹس میں گندم کے نرخ دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔پیرس مارکیٹ میں دسمبر میں ملوں کو ترسیل کیلئے گندم کے سودے 0.75 یور ( 0.5 فیصد) گر کر 164.75 یورو فی ٹن طے پائے۔مارچ کیلئے گندم کے سودے 168.75 یورو فی ٹن طے پائے۔سی ایم ای گروپ کے دسمبر کیلئے گندم کے سودے 0.25 یورو اضافے کے بعد 181.75 یورو فی ٹن پر بند ہوئے۔ہیمبرگ مارکیٹ میں 12 فیصد پروٹین کی حامل معیاری گندم کے جنوری کیلئے سودے پیرس میں مارچ کیلئے ہونے والے سودوں سے 2.5 یورو فی ٹن اضافے کے ساتھ طے پائے۔