مانسہرہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے، دنیا بھر کے ممالک کی معیشتیں تباہ ہونے سے مہنگائی کا دنیا بھر میں طوفان آیا ہے، عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر غریب عوام کو پریشانیوں سے باہر نکالا۔
وہ بدھ کو میل بٹ میں چوہدری شاہ ولی، سید عابد شاہ اور سید نعمت شاہ کی طرف سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پراہلیان میل بٹ نے امیدوار چیئرمین بفہ پکھل عبدالشکور خان لغمانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکز اور صوبہ میں حکومت ہونے کی وجہ سے لوگوں کا رجحان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف ہے