- Advertisement -
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ عمران خان جھکے گا نہ بکے گا،وزیراعظم عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے،منحرف اراکین کے لئے پیغام ہے کہ یہ چھانگا مانگا کا دور نہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کسی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے،ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان،معاشرے کے اندر لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون حق اور کون باطل کے ساتھ کھڑا ہے،آپ کو کل لوگوں کو جواب دینا ہوگا،منحرف اراکین واپس اپنے گھر آ جائیں۔
- Advertisement -
فرخ حبیب نے کہاکہ آپ کے پاس موقع ہے کہ نیلام گھر سے واپس نکلیں،اپوزیشن نے اپنے تمام پتے شو کر دیے ہیں،ہمارے پاس بہت پتے اور آخری کارڈ موجود ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=300362
- Advertisement -