وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا طلباءسے خطاب

94

پشاور۔20نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) وطن عزیز کے بچے بچے کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ‘سوات میںوویمن یونیورسٹی اورشانگلہ میںیونیورسٹی کے قیام کیلئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے اور جلددونوںیونیورسٹیزکاقیام عمل میںلایاجائیگا‘ طلباءوطالبات اسی جوش اورلگن سے تعلیمی سرگرمیاںجاری رکھیں کیونکہ وہ ہی اس ملک کے روشن مستقبل کے معمارہیں۔سوات یونیوسٹی کے طلبہ کومالی اورتکنیکی طورپرتعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں تاکہ انکی پڑھائی میںکوئی رکاﺅٹ حال نہ ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوار کے روز ودودیہ ہال سوات میںپرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے 107 ہونہار طلباءوطالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقسیم شدہ لیپ ٹاپ جدیددورکے تقاضوں سے آراستہ ہیں اور لیپ ٹاپ کیساتھ ساتھ مفت انٹرنیٹ سہولت سمیت ٹیب لیٹ کے طورپربھی استعمال کیاجاسکتاہے۔