لندن ۔ 21 نومبر (اے پی پی) برطانیہ کی حکومت نے تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جس کے بعد توقع ہے کہ قومی بجٹ میں سابق حکمرانوں کی غیر لچکدار پالیسیوں سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے گا۔وزیراعظم تھریسامے کے دفتر سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومت تحقیق و ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بجٹ میں سے 2020 ءتک سالانہ 2 ارب پونڈ ( 2.5 ارب ڈالر 2.3 ارب یورو ) اضافی خرچ کیے جائیں گے۔اس سرمایہ کاری کیلئے ایک نیا فنڈ تشکیل دیا جائے گا جو جدید ٹیکنالوجیز بشمول روبوٹک ،انڈسٹریل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کو ترجیح دے گا۔