اسلام آباد ۔22مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ تاریخ ساز دن ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ گزشتہ 3 ماہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا دوسرا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ قبل ازیں دسمبر 2021 میں یہ افغانستان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔