یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ارشدایوب

154

پشاور۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی ارشدایوب خان نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے،جس جوش و جذبہ سے حصول پاکستان کیلئے جدوجہد کی تھی اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب کوبھرپور حصہ لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ارشدایوب خان نے کہا کہ 23مارچ کا دن حصول پاکستان کی جدوجہد میں اہم سنگ میل اور قومی جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے،82سال پہلے آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سات سال کی جدوجہد کے بعد وطن عزیز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط قائم کرنے کی ضروت ہے،عمران خان کی قیادت میں ملک میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔