میرپور میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبہ سے منایا گیا

170

میرپور آزاد کشمیر: 23 مارچ (اے پی پی):میرپور میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبہ اور ملی بیداری کے ساتھ منایا گیا۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میونسپل کارپوریشن کے سبزاہ زار میں منعقد ہوئی ۔آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے قو می پرچم کشائی کی ۔ٹھیک 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گی۔

پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، ایس ایس پی کامران علی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا۔اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گے۔اس موقع پر پاکستان کے دفاع ،سلامتی ترقی اور خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔