ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی جرائم میں مسلسل اضافہ

134

واشنگٹن ۔ 21نومبر (اے پی پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکا میں غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعات ، سکولوں اور دفاتر میں اور سڑکوں پر پیش آئے جس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام کے تعصب کا کھلے عام اظہار کرنا ہے ۔ ٹرمپ کے حامی امریکی شہریوں نے غیر ملکیوں سے اپنی نفرت کے اظہار کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو بھی استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔نیو یارک کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر میں اس سال کے دوران اب تک مسلمانوں کے خلاف نفرت پرمبنی جرائم میں 25فیصد تک جبکہ یہودیوں کے خلاف ایسے جرائم میں 111فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔