بھارت ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 142ہو گئی

160

نئی دہلی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) شمالی بھارت میں ریل گاڑی کے حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کانپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں اس کی 14بوگیاں تباہ ہو گئیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد سوئے ہوئے تھے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں لوگوں کی بڑی تعداد بغیر ٹکٹ خریدے سوار تھی جو سیٹیں بک نہ کروانے کے باعث کھڑے تھے ۔ ریسکیو اہلکار بوگیوں کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے ۔ ہسپتال انتظا میہ کا کہنا کہ بعض افراد اس حد تک متاثر ہوئے کہ ان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کے بڑے ریل نیٹ ورک میں شمار کیا جاتا ہے۔