اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک کی تینوں مسلح افواج کے افسران اور پاک فوج کے شہید جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر اسلام آباد میں اس حوالہ سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں پاک فوج کے 5 جوانوں کو بعد از شہادت ستارہ بسالت اور مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں حوالدار شعیب علی شہید، لانس حوالدار رحمان الحق شہید،لانس نائیک سید محمد عباس شہید، سپاہی محمد ساجدشہید اور سپاہی اسد خان شہید شامل ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب میں مسلح افواج کے افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات سے نوازا، جن افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) عطاء کیا گیا ان میں ایئر مارشل ذوالفقار احمد قریشی، ایئر مارشل عرفان احمد، ایئر مارشل محمد مغیث افضل، میجر جنرل قدرت اﷲ ملک، میجر جنرل عامر اکرام، میجر جنرل حفیظ الدین، میجر جنرل محمد سلمان اشرف، میجر جنرل سلمان سلیم، ریئر ایڈمرل عابد حمید، میجر جنرل محمد ظفر علی، میجر جنرل شاہد حمید چوہدری، میجر جنرل محمد قاسم بٹ، میجر جنرل فرحان طیب، میجر جنرل ظفر اقبال، ایئر وائس مارشل سیّد صباحت حسین شاہ، ایئر وائس مارشل امتیاز ستار، میجر جنرل اسد نواز خان، میجر جنرل راحت نسیم احمد خان، میجر جنرل عرفان احمد ملک، میجر جنرل رضا علی خان، میجر جنرل ممتاز حسین، میجر جنرل محمد شہباز تبسم، میجر جنرل خرم سرفراز خان، میجر جنرل کاشف ظفر، میجر جنرل نیئر نصیر، میجر جنرل طاہر حمید شاہ، میجر جنرل زاہد سرور ملک، میجر جنرل عامر احسن نواز، میجر جنرل سرفراز احمد، میجر جنرل محمد احمد ملک، میجر جنرل محمد علی خان، ریئر ایڈمرل عبدالصمد، میجر جنرل عامر نوید وڑائچ، میجر جنرل محمد احسن خٹک، میجر جنرل محمد عامر مجید، میجر جنرل محمد اعجاز مرزا، میجر جنرل شاکر اﷲ خٹک، میجر جنرل محمد عقیل، میجر جنرل سیّد امداد حسین شاہ، ریئر ایڈمرل راجہ ربنواز اور ایئر وائس مارشل سلمان محبوب شامل ہیں۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔