ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

129

ہانگ کانگ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شر ح میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے سے قبل کاروباری سرگرمیوں کا آغاز حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔نکئی۔ 225 انڈیکس 70.68 پوائنٹس (0.39 فیصد ) اضافے کے ساتھ 18038.09 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 7.03 پوائنٹس (0.49 فیصد) بڑھنے کے بعد 1435.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔