- Advertisement -
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی ہے، ہماری مسلح افواج ملک کی اندرونی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائے ہوئے ہیں، فرخ حبیب نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں،اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=301532
- Advertisement -