اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ رواں سال چینی کی پیداوارمیں 2 ملین ٹن اضافہ متوقع ہے جس کے بعد پاکستان خسارے کی بجائے دوبارہ فاضل چینی کی پیدوارکاحامل ملک بن جائیگا۔
جمعہ کواپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں سال چینی کی پیداوارمیں 2 ملین ٹن اضافہ متوقع ہے جس کے بعد گزشتہ سال کی پیداوار کے مقابلہ میں ملک میں چینی کی پیداوار7.5 ملین ٹن تک ہوجائیگی۔
انہوں نے کہاکہ پیداوارمیں اضافہ کے بعد پاکستان خسارے کی بجائے دوبارہ فاضل چینی کی پیدوارکاحامل ملک بن جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے فی کلوگرام ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں کافی کم ہے۔