حیدرآباد۔25مارچ (اے پی پی):تمام راستے اور قافلوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو نے جارہا ہے ، عمران خان قوم کی امید ہیں، یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی سے اسلام آبا د جانے والے قافلے کے استقبالی ہجوم سے حیدرآباد ، جام شورو ، مٹیاری ، ہالا اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہو ئے کہی،
انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو ایک خود مختار اور پاکستانی قوم کو خود دار بنانا چاہتے ہیں لیکن چوروں کو یہ قبول نہیں ہے انہوں نے کہ 27مارچ کو دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے عوام وزیر اعظم عمران خا ن کے وژن کی کس طرح حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی اور حزب اختلاف کو منہ کی کھانا پڑے گی، امر بالمعروف مہم شروع ہو چکی ہے 27مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ عام ہو گااس وقت تمام راستے اور قافلوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان ان کا استقبال کریں گے ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو نے جارہا ہے،
عمران خان قوم کی امید ہیں پی ٹی آئی کے قافلہ کا نوری آباد ، جام شورو ٹول پلازہ ، حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس ،مٹیاری ، ہالا ، سعید آباد اور دیگر علاقوں میں شاندار استقبال کیا گیا استقبال میں خواتین بھی شامل تھیں ،پی ٹی آئی کے قافلے سڑک کے علاوہ ٹرینوں کے ذریعے بھی اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں ۔