اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ جائیں گے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم کمالیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
مزید برآں وزیرِ اعظم کمالیہ کی مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔اسکے بعد وزیرِ اعظم عوامی اجتماع میں شریک ہوں گے ۔اس موقع پر وزیرِ اعظم خطاب بھی کریں گے۔