پاک چین شراکت داری عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،چینی سفارتخانہ

85
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا تعاون پاکستان کی عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پیر کو سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ اس کا حوالہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 200 بستروں پر مشتمل حادثے اور ایمرجنسی ہسپتال کے لیے حالیہ سنگ بنیاد کا دیا گیاہے۔

یہ ایک چینی کاروبار اداروں اور ایک پاکستانی کمپنی کے مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا۔اور اس تعلق سے پاکستان کی عوامی فلاح میں مدد ملے گی۔