پاکستانی ہنرمندخواتین بہترین معیار کی دستکاریاں تیار کرتی ہیں

168
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی سابق نائب صدر فہمیدہ جمالی نے کہا ہے کہ چین کی دستکاریوں کی صنعت کی پاکستان منتقلی سے ملک میں دستکاریوں کی صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنرمندخواتین بہترین معیار کی دستکاریاں تیار کرتی ہیں تاہم مارکیٹنگ اور مالیاتی ضرورتوں کی تکمیل کی ناکافی سہولتوں کے باعث ان کی صلاحیتوں سے حقیقی طور پر استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مند خواتین کی تیار کردہ دستکاریوں کی عالمی سطح پر نمائش سے برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہو گی