اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو قومی ادارہ صحت میں منتقل کیا جارہا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این سی او سی کو قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں جن کے ساتھ مجھے خدمت کرنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ملا ، اس سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملی ۔