خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کر دیا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

127

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کر دیا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا، اب فیصلہ یہ ہونا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاستدان اور ان کے بیرونی آقا۔