اقوام متحدہ کایمن تنازعہ کے فریقین کی طرف سے دو ماہ کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم

72

اقوام متحدہ۔ 2اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے گزشتہ روز یمن میں تنازعہ کے فریقین کی طرف سے2ماہ کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے کہا کہ جنگ بندی یمن کی فوری انسانی، اقتصادی ضروریات اور امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے یہ جنگ بندی یمن کی تباہ کن جنگ کے خاتمے کے لیے پہلا قدم ہے۔