وزیر اعظم عمران خان کی تمام اراکین صوبائی اسمبلی کوپنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینا یقینی بنانے کی ہدایت

67
وزیر اعظم عمران خان ‏شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر این سی اے، سٹریٹیجک کمشنز اورسٹریٹیجک فورسز کو مبارکباد

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار کوپنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینا یقینی بنائیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رائے شماری سے غیرحاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔