اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔