وفاقی محتسب سلمان فاروقی کا شکایات کے فوری ازالے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کی 90 تحصیلوں تک دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
منصوبے کے تحت تحصیل کی سطح پر شکایات کو 15دن میں نمٹایا جائے گا
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کی 90 تحصیلوں تک دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تحصیل کی سطح پر شکایات کو 15دن میں نمٹایا جائے گا۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر یہ اقدام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ان کی دہلیز پر ازالہ کرنا ہے۔