اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیر اعظم عمران خان کا نگراں وزیراعظم کے حوالے سے خط موصول ہوگیا۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے صدر مملکت کو سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم تجویز کردیا ہے۔ نگراں وزیراعظم کا نام آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔