الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے سوموٹو ایکشن کے فیصلہ تک این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کردیا

58
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،ایف سی ،رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے سوموٹو ایکشن کے فیصلہ تک این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کردیا اس حلقہ میں 10 اپریل کو پولنگ ہونا تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن نے اس حلقہ میں ضمنی انتخاب سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے فیصلے کے ازخود نوٹس تک این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کردیا۔