سیکرٹری خارجہ سے صومالیہ کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی الوداعی ملاقات

88

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے صومالیہ کی سبکدوش ہونے والی سفیر خدیجہ المخزومی نے یہاں وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ نے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کی تکمیل اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

سہیل محمود نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں صومالیہ کے وزیر خارجہ کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی ”انگیج افریقہ“ پالیسی کے لیے صومالیہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔