وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر وزیر سمیت 5وزرا کو برطرف کر دیا

129
وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر وزیر سمیت 5وزرا کو برطرف کر دیا

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سینئر وزیر سمیت اپنی کابینہ کے 5 ارکان کو برطرف کر دیا۔

وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق برطرف وزرا میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کے علاوہ عبد الماجد خان ، علی شان سونی ، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں ۔بیان کے مطابق وزرا کی یہ برطرفیاں مس کنڈکٹ ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کی گئی ہیں ۔