
ولنگٹن ۔ 22 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں ایک اور شدید زلزلہ محسوس ہوا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع محسوس نہیں ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو پیر اور منگل کی نصف شب کے بعد مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 20 منٹ پر ساحل سے دور نارتھ آئی لینڈ میں محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز دارلحکومت ولنگٹن سے 200 کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔