سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

90

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقبال محمد علی خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اقبال محمد علی خان کی وفات پر بہت دکھ ہوا، اللہ سے دعا گو ہوں کہ اقبال محمد علی خان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ وہ قابل پارلیمنٹرین، بردبار شخصیت کے مالک تھے۔ میرا ان کے ساتھ ذاتی تعلق تھا۔ انہیں ہر موقع پر اچھا انسان پایا۔

ان کی یاد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔ قومی اسمبلی عملہ ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روایات رہی ہیں کہ جب بھی کسی موجودہ رکن قومی اسمبلی کی وفات ہوتی ہے تو ہم اس ہائوس کا بزنس نہیں چلاتے۔