صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات

85
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔