وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کوئلے کی کان میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کااظہار

83
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔20اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے واقعے میں تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔