اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم آگے بڑھنے کیلئے ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج علامہ اقبال کے یوم وفات پر ان کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہمیں افکار اقبال سے خصوصی طور پر رجوع کرنا چاہئے کیونکہ بطور قوم آگے بڑھنے کیلئے ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا کہ ’’فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں، موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں‘‘