واشنگٹن۔22اپریل (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی سپلائی فراہم کرنے کی مد میں 800 ملین ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مشرق اور جنوب میں روس کے نئے حملے کو روکنے میں مدد دینے کے لیے مزید فنڈنگ کے لیے کانگریس میں جائیں گے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ، ہمارے اتحادی اور شراکت دار یوکرین کو اپنی قوم کے دفاع کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے کے لیے جتنی تیزی سے ہو سکے آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اب تک یوکرین کو 10 اینٹی ٹینک میزائل دے چکا ہے ،ہر ٹینک روس کے خلاف میدان جنگ میں ہے، اس کے ساتھ ساتھ بکتر بند کاریں، مسلح ڈرونز اور دیگر بھاری ساز و سامان بھی فراہم کر رہا ہے اور ہتھیاروں کی ترسیل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
نئے امریکی ہتھیاروں کی ترسیل میں 72 ہووٹزر اور ان کی ٹوانگ گاڑیاں شامل ہوں گی اور 144,000 توپ خانے اور 120 سے زیادہ ڈرون یوکرین کی ضروریات کے لیے تیار کیے گئے ہیں
،پینٹاگون نے کہا کہ پچاس یوکرائنی توپ خانے کے افسران کو امریکی انسٹرکٹرز کی طرف سے ایک نامعلوم یورپی ملک میں امریکی 155 ایم ایم ہووٹزر کے استعمال پر ایک ہفتے کا کورس کروایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ یوکرین کو جو نئی قسم کا فینکس گھوسٹ نامی ڈرون فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،اسے امریکی فضائیہ نےاسے ایویکس ایرو اسپیس کمپنی کے ساتھ مل کر خاص طور پر یوکرین کے لیے تیار کیا ہے۔
دریں اثناء یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنگ میں یوکرین کے عوام کی حمایت پرامریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ اس مدد کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، یہ مدد جمہوریت اور آزادی کے ہمارے محافظوں کی جان بچارہی ہے اور ہمیں یوکرین میں امن کی بحالی کے قریب لا رہی ہے۔