سی پیک کے تحت 9 سپیشل اکنامک زونز 2020 تک مکمل ہونا تھے ان میں سے صرف 4 پر کام شروع ہو سکا ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال کا ٹویٹ

82
سی پیک کے تحت 9 سپیشل اکنامک زونز 2020 تک مکمل ہونا تھے ان میں سے صرف 4 پر کام شروع ہو سکا ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال کا ٹویٹ

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 9 سپیشل اکنامک زونز 2020 تک مکمل ہونا تھے ان میں سے صرف 4 پر کام شروع ہو سکا ۔

جمعہ کوٹویٹر پر شئیر کئے گئے چارٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیازی حکومت کے حوالے سے ‏ہر روز نیا انکشاف ہوتا ہے، ان کی کارکردگی کا اندازہ اس چارٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

سی پیک کے تحت 9 سپیشل اکنامک زونز 2020 تک مکمل ہونا تھے ان میں سے صرف 4 پر کام شروع ہو سکا اور ان پر کام کی رفتار کا اندازہ خود لگا لیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ان کے 2024ان تا 2027 تک مکمل ہونے کا اندازہ لگایاگیاہے۔