ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

54
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران21233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 80 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 196 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔