گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 82 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت

61
Ministry of Health.
Ministry of Health.

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 82 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 0.41 رہی۔

ہفتہ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 82 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.41 فیصد رہی اور ایک شخص جاں بحق ہواجبکہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔