صدر مملکت ممنون حسین کی آذربائیجان کے اوّل نائب وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو

121
APP107-23 KARACHI: November 23 – 1st Deputy Prime Minister of Azerbaijan Yaqub Eyyubov along with delegation called on President Mamnoon Hussain at State Guest House. APP

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور آذربائیجان نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ یہ اتفاق رائے صدر مملکت ممنون حسین اور آذربائیجان کے اوّل نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف کے درمیان بدھ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں پایا گیا۔ کراچی میں آئیڈیاز 2016ءمیں شرکت کے لئے آنے والے آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف سے صدر مملکت کی ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت یاور جمالوف، سفیر علی علیزادہ اور پاکستان کی طرف سے دفاعی پیدوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سیکریٹری دفاع جنرل (ر) سید محمد اویس اور وزارت خارجہ کے سپیشل سیکریٹری محمد وحید الحسن بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف نے اپنے ملک کے صدر الہام علیوف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی اور رومانیہ کے بعد آذربائیجان کو تسلیم کرنے والا تیسرا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ، ثقافت، روایات، عقیدے اور اقدار کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔