
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 33 کروڑ 99 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 74 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔