گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، قومی ادارہ صحت کا ٹویٹ

60
Ministry of National Health
Ministry of National Health

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مثبت کیسز کی شرح 0.53 رہی۔

ہفتہ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 645 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.53 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد صفر ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ 187 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔