نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورہ اور ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کے سنگ بنیاد کا مقصد دنیا کو غلط طور پر یہ باور کرانا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

81

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کا ڈرامہ رچانےاور سندھ طاس معاہدے کے منافی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کو بھارت کی ایک اور مایوس کن کوشش قرار دیا ہے جس کا مقصد دنیا کو غلط طور پر یہ باور کرانا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورے کو مسترد کردیا اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔