اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستانی بانڈز غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بڑی سرمایہ کاری ہیں ۔
منگل کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کل(پیر کو) لندن میں انہوں نے گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹررضاباقر اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمعظم خان کے ہمراہ پاکستانی ڈالربانڈز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے والے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دلچسپی لینے والے سرمایہ کاروں کیلئے میراپیغام یہ ہے کہ پا کستانی بانڈز غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک بڑی سرمایہ کاری ہیں ۔وزیرخزانہ نے تقریب کی میزبانی پرجے پی مورگن کی ٹیم بالخصوص سعد صدیقی کاشکریہ اداکیا۔