وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت ،چیف سیکرٹری اورآئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کر لی

114

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اورآئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک واقعہ ہے، اس کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں جن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومتوں سے ملکرغیر ملکیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔