اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔