وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شزہ فاطمہ خواجہ کی ملاقات

120

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شزہ فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔