آصف علی زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں،فیصل کریم کنڈی

59
عمران خان سیاستدان نہیں محض کٹھ پتلی تھے،فیصل کریم

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان کی کرپشن کی ایک نہیں بے شمار داستانیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی خریداری، گندم اور چینی اسکینڈلز عمران خان کے ماتھے پر داغ ہیں،بلین ٹری ، بی آر ٹی اسکینڈلز میگا کرپشن کی داستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں فرنٹ مین بٹھانا عمران خان کی فنکاری تھی، عمران خان چور نہیں ہے تو الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ان کا بس چلتا تو فیصل واوڈا کو چیف الیکشن کمشنر بنا دیتے۔