چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی جامعہ کراچی کے قریب وین پر دھماکے کی مذمت

88

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے جامعہ کراچی کے قریب گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔