چین میں پاکستان کے سفیر کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی مذمت،چینی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

64
پاکستانی سفیر معین الحق

بیجنگ۔27اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کراچی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی جامعہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خودکش حملے میں ہمارے چینی دوستوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم صدمے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہہ یہ بزدلانہ اقدام پاک چین دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر براہ راست حملہ ہے۔